2 فروری 2014 - 20:30
صدر حامد کرزئی: افغانستان میں امریکی فوجیوں کا کوئی فائدہ نہیں

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا کوئی فائدہ نہیں۔

ابنا: صدر کرزئی نے اخبار سنڈے ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں امریکی فوجی گذشتہ بارہ برسوں سے موجود ہیں مگر انھوں نے افغان شہریوں کی سلامتی پر کبھی کوئی توجہ نہیں دی۔ حامد کرزئی نے کہا کہ جو پیسہ افغان پولیس کو دیاجانا تھا وہ نجی کمپنیوں کو دے دیا گیا جنھوں نے افغانستان میں لاقانونیت اور بدعنوانی کو فروغ دیا۔ افغانستان کے صدر نے کہا کہ ان کے ملک کے مختلف علاقوں خاصطور سے صوبے ہلمند میں غیر ملکی فوجیوں کی کاروائیاں ناکام رہی ہیں۔ اسی طرح انھوں نے کابل واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ کئے جانے پر افغانستان کیلئے غیر ملکی امداد منقطع کئے سے متعلق پائی جانے والی تشویش کو بے بنیاد قرار دیا۔واضح رہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی کابل واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کے اپنے موقف پر ابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں جنھوں نے اس معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے اپنی کچھ شرطوں اعلان کیا ہے۔

.......

/169